December 27, 2010

گیس کی طلب میں590 ملین کیوبک فٹ اضافہ...(Issue # 50)

لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان میں گیس کی طلب میں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،گھریلو صارفین اور صنعتیں لوڈ شیڈنگ سے شدید پریشان ہیں۔اطلاعات کے مطابق سوئی نادرن گیس کمپنی کو590 ملین کیوبک فٹ سے زائد گیس کی کمی کا سامنا ہے۔ ملک میں پہلے ہی سی این جی اسٹیشنز پر دو روز کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے اور عوام سخت پریشان ہے۔
گیس اور بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے گیس کی لوڈشیڈنگ کو پچھلے دو سال سے کیا جا رہا ہے، حکومت کو اب اس پر قابو پانے کے لئے سختی دکھانی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پشاور، لاہور اور اسلام آباد کے مختلف اضلاع میں گیس کی لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
متعدد علاقوں میں ہفتے میں دو روز سی این جی سٹیشنز پرلوڈشیڈنگ کے باعث گاڑیاں کی بڑی تعداد گھروں میں کھڑی رہتی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی لوڈشیڈنگ کے دنوں میں نظر نہیں آتی جس سے شہریوں کو سفر کرنے میں سخت دشواری ہوتی ہے۔

http://www.technologytimes.pk/mag/2010/dec10/issue04/gas_ke_talab_urdu.php

No comments:

Post a Comment