December 27, 2010

متوازن خوراک، گوشت کی بہتر پیداوار کا ذریعہ.....(Issue # 50)



لاہور (نیوز ڈیسک) پروگریسو فارمر ایسوسی ایشن کے صدر چوھدری جاوید سلیم کا کہنا ہے کہ متوازن خوراک کے استعمال کے ذریعے گائے، بھینسوں کے بچھڑوں کی نشرونما کرنے سے گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متوازن خوراک کے ذریعے بچھڑوں کی نشرونما گوشت کی پیداوار کو دوگنا کر سکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ دنیا کی97فیصد بھینسیں ایشیاءمیں پائی جاتی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 2020 ءتک گوشت کی پیداوار کا ہدف 47 کلو گرام فی کس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس ہدف کو جلد عبور کر لیا جائے گا۔
بچھڑوں کی پیدائش کے دو دن بعد انھیں جلد ہضم ہونے والی غذا دی جائے ،اس طرح نشرونما بھی جلد ہوتی ہے ۔ایسی غذا کو با آسانی گھر میںبھی بنایا جا سکتا ہے۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان میںبڑے مویشیوں کی تعداد 80ملین جبکہ چھوٹے مویشیوں کی تعداد 49 ملین ہے اور اس تعداد میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جو کہ پاکستان میں گوشت کی پیداوار کےلئے مفید ہے۔

http://www.technologytimes.pk/mag/2010/dec10/issue04/mutwazan_khuraq_urdu.php

No comments:

Post a Comment