December 27, 2010

ملک میںسبزیوں کے استعمال میں کمی....(Issue # 50)

لاہور (نیوز ڈیسک) ملک میں سبزیوں کے استعمال میںکمی ہوتی جا رہی ہے، ایک رپورٹ کے مطابق سبزیوں کا روزانہ استعمال فی کس 350 گرام سے بھی کم ہو گیا ہے۔ سبزیاں ہمیشہ سے صحت کے لئے مفید رہی ہیں،ان میں وہ اجزاءپائے جاتے ہیں جو صحت اور جسم کی نشونما کے لئے نہایت ضروری ہیں۔
سبزیاں نہ صرف جسم سے غیر ضروری مادوں کے اخراج میں مدد دیتی ہیں بلکہ یہ آنتوں میں کولیسٹرول کی تہوں کی صفائی اور دماغ کی بڑھوتی کے لئے بھی یکساں مفید ہیں۔ سبزیوں کا کم استعمال نہ صرف انسان میں بیماریوں کو جنم دیتا ہے بلکہ جسم کو پھولا بھی دیتا ہے جو کہ بیماریوں کی اصل وجہ ہے۔ حکومت پاکستان کو سبزیوں کی پیداوار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

No comments:

Post a Comment