December 22, 2010

لیزر کی افادیت اور اقسام.....(Article Volume#49)



لیزر آج کے ترقی یافتہ دور میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ایک وقت ایسا تھا جب روشنی کو ایک لہرمیںمانا جاتا تھا، جیسا کہ مختلف سائنسدان ینگ، ہاہنس اور میکسوئل وغیرہ نے اپنے تجربات اور تحقیقات سے معلوم کیا تھاکہ ایک برقی مقناطیسی لہر ہے جس کی رفتار 3x10)8 )میٹر فی سیکنڈ اور فریکیونی 14(5x10) ہرٹز ہوتی ہے۔ لیزر ایسی شدت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو کہ مادے کی اندرونی طاقت میں زیادہ طاقتور ہوتی ہے۔ اس سے ایکسرے کے نئے ذرائع اور ذرات میں تیزی پیدا کرنے کے خوبصورت طریقوں کا علم ہوا ہے۔
لیزر کی ایک شعاع میں شدت یعنی توانائی ایک سیکنڈ مین ایک مربع میٹر پر ترسیل مقناطیسی شعاعون کے روکنے کے برابر بڑھ جاتی ہے۔ یعنی تقریباَ (10)22 واٹ فی مربع میٹر جبکہ ایک 60واٹ کا بلب صرف 1 واٹ فی مربع میتر کی ترسیل کرتا ہے۔ اسی لئے پچھلے کئی سالوں سے لیزر کا استعمال کسی پیز کو اتنا گرم کرنے کے لئے کیا جاتا ہے کہ وہ ایک پلازمہ کی تخلیق کر سکے۔ لیزرمیں موجود برقی لہرین اتنی چھوتی ہوتی ہیں۔ ان لہروں کی جسامت شعاع کی شرت پر محضر ہوتی ہے لیکن دنیاکے سب سے بڑے لیزر بھی، جن کی جسامت جہاز کے سائبان کے برابر ہوتی ہے، اتنی شرت پیدا نہیں کر سکے جس سے اس میں موجود لہروں کی جسامت ایک جوہر میں موجود لہروں کی جسامت کے برابر ہو سکے۔ اس کے نتیجے میں ایٹم اور پلازما کے ذرات میں موجود برقی لہرون سے پلازما کی طبیعیات کا علم حاصل کیا گیا۔ جدید لیزر کے ذریعے روشنی کے اتنی گہری شعاع حاصل کی جاتی ہے کہ اس کی برقی لہریں عام ٹھوس، رقیق وگیس کی لہروں سے زیادہ ہوتی ہےں۔ لیزرسے پیدا ہونے والی برقی لہریںایٹم میں موجود لہروں سے تقریباَ دس گنا زائد ہوتی ہیں۔ جس کے معنی یہ ہوئے کہ وہ ایک ایٹم کو باآسانی پھاڑ سکتی ہیں۔ اس طرح لیزر کی شعاع، مادے میں موجود برقیہ کے مادہ کی خصوصیات کی نگرانی کہلاتی ہے۔ پلازما جو کہ مثبت اور منفی الیکٹران کے مابین عمل سے وجود میں آتا ہے اس کی طبعیات پر تحقیقت ہو رہی ہیں۔اس پلازما سے بہت تیز چمکدار روشنی ایکسرے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔
لیزر کے یوں تو بے شمار صنعتی و دیگر استعمال ہیں مگر ہم ابھی چند کا مختصر ذکر کریں گےتاکہ قارئین لیزر کی حیرت انگیز خصوصیات سے روشناس ہو سکیں۔ کمپکیٹ ڈسک پلیئر ایک ایسی لیزر ہے جس کی وجہ سے پرانے گانوں اور میوزک کی دوبارہ نقل کرنا ممکن ہو گا۔ اب ڑیکارڈنگ کمپنیاں اس ٹیکنولوجی کی مدد سے بہت فائدہ اٹھا رہی ہیں اور یہ ٹیکنولوجی کمپیوٹر سسٹم میں بہت بڑا ڈیٹا جمع کرنے کے لئے آپٹیکل ڈسک میں استعمال کی جاتی ہے۔
میڈیکل لیزر ایک ایسی لیزر ہے جس کے استعمال نے انسانی زندگی کو بہت اہم بنا دیا ہے۔ اس کی مدد سے خون کی نالیوں میں منجمد ہو جانے والے خون کو جلا دیا جاتا ہے۔ کینسر کو ختم کیا جا تاہے اور آنکھوں کی سرجفی کی جاتی ہے۔
سیدھ میں لانے والے لیزر کا استعمال صنعتوں میں مشینوں کو سیدھ میں لانے کے لئے ہوتا ہے،دنیا کے ہر شعبے میں یہاں تک کہ مشہور ترین کمپیوٹر سکینر میں بھی لیزرجیٹ کا استعمال کیا جاتا رہا ہے۔
کتنگ، ویلڈنگ اور ڈریلنگ وغیرہ میں مستقل طور پر زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے ،کاربن ڈائی آکسائیڈ لیزر اس کام کے لئے بہت مناسب سمجھا جاتا ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ لیزر کی شعاع دھات، لکڑی، پلاسٹک، کاغذ اور کپڑے کو کاٹنے میں استعمال ہوتی ہے۔ ایسا مٹیریل کو کہ آسانی سے آکسیڈائز ہو سکے مثلاَٹائیٹینیم،ہائینٹیلم جس کی کٹنگ گیس لیزرکے ذریعے کی جاتی ہے۔نیوڈیم لیزر ڈریلنگ، بلڈنگ اور مائیکرو ویلڈنگ کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں۔مائیکرو ویلڈنگ بہت ہی جدید قسم کی ویلڈنگ ہے جس مین ویلڈنگ ٹارچ ایک ٹیلی سکوپ لگا ہوتا ہے ۔ اسی کے ذریعہ آپریٹر اس جگہ کا معائنہ کر سکتے ہیں جس جگہ ویلڈنگ ہو رہی ہو۔ دوسرے اس کے ذریعے سے لیزر کی شعاع اس جگہ پر ڈالی جا سکتی ہے جہاں ویلڈنگ کرنا ہوتی ہے۔
ہولوگرافی یعنی ایک فوٹوگرافک پلیٹ پر ریکوڈنگ کے ذریعے لیزر سے کس طرح کا معائنہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ٹیکنییک کسی ہموار سطح یا سلینڈر کے اندر پیدا ہو جانے والی خرابیوں کو ناپنے میں مدد کرتی ہے۔ ہولوگرافک ٹیکنیک گاڑی کے تائرون کی ٹیسٹنگ کے لئے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔اس طرح دباﺅ پر ٹائروں کو ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔ کسی ٹربائن کے پر یا انجن پلیٹ کی تھر تھراہٹ کا مطالعہ بھی اس طریقے سے کیا جاتا ہے۔ یہ تو لیزر کی مختصر افادیت اور اقسام کا تذکرہ تھا لیکن مستقبل میں ہم اس سے دیگر فوائد اور استعمال پر توجہ دے سکتے ہیں۔



No comments:

Post a Comment