December 27, 2010

چینی زرعی ٹیکنولوجی بہتر پیداوار کی حامل......(Issue # 50)



لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان میں چینی زرعی ٹیکنولوجی کا استعمال کر کے ملک میں خوشحال لائی جا سکتی ہے،چین نے بہتر ٹیکنولوجی کی بدولت پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایک سیمینار میںمعاشی تعاون میں اضافہ کے امکانات؟ کے موضوع پر صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شہزاد علی ملک، ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سنٹر، پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مسرت عابداور دیگر ماہرین نے کیا۔ چین پاکستان کا ہر دور میں اچھا دوست رہا ہے،چینی ٹیکنولوجی کی بدولت زرعی پیداوار کو مزید بڑھایا جا سکتا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ چین آج سے نہیں 1950ءکی دہائی سے پاکستان کے ساتھ دوستی اور معاشی تعاون کاعملی مظاہرہ کر رہاہے۔چین سے برآمد شدہ زرعی ٹیکنولوجی پاکستان کی چاول سمیت مختلف اجناس کی پیداوار کو بڑھا کر ملک کوخوشحال بنایا جا سکتا ہے،اس کے علاوہ پاکستان میں انفراسٹرکچر کی تعمیر و ترقی، کوئلہ اور پانی کے ذخائر سے فائدہ اٹھانے کیلئے چین سے تعاون حاصل کیا جا سکتا ہے۔ چین کی سرمایہ کاری نجی شعبہ میں ہو گی تو اس سے عملی طور پر زیادہ فوائد حاصل ہو سکتے ہیں اور اس سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ حکومت کی غلط پالیسیوں سے پاکستان تین سالوں میں 60 ارب ڈالر کامقروض ہو چکا ہے اب حکومت کو ملک کو خوشحال کرنے کے لئے صحیح فیصلے لینے ہوں گے ۔
 

No comments:

Post a Comment