January 31, 2011

ملک میںگوشت کی پیداوار میں اضافہ




لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان میں جانور وں کی تعدادمیں مسلسل اضافہ ہوتا چلاجا رہا ہے جن کی بدولت گوشت کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔زرعی ماہرین کے مطابق پاکستان میںچھوتے مویشیوں کی تعداد 80 ملین جبکہ بڑے جانوروں کی تعداد 49 ملین ہے اور اس تعداد میں مسلسل اضافے کی توقع ہے۔ 1993ء کے اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں گوشت کا فی کس استعمال 11 کلو گرام ہے۔پاکستان سال 2020ءتک 47 کلو گرام فی کس گوشت کے استعمال کا ہدف رکھتا ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ متوازن خوراک کے ذریعے اگر جانوروں کی نشرونما کی جائے تو گوشت کی پیداوار میں دوگنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق جانوروں کو پیدائش کے تیسرے روز سے ہی ہضم دار غذا دی جائے تاکہ جانورو جلد نشرونما پائیں۔ ایسی خوراک گھر میں بھی تیار کی جا سکتی ہے اور یہ مہنگی بھی نہیں پڑتی۔ ملک میں مویشیوں کی زیادہ تعداد موجود ہے جن سے گوشت کی کثیرپیداوارحاصل کی جا سکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment