January 28, 2011

گیس کی پیداوار بڑھانے کےلئے اقدامات کی ضرورت



اسلام آباد (نیوز رپورٹر)پاکستان میں گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیںجن سے گیس کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ گیس کی تلاش کے لئے مزید ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈبلوچستان میں گیس کے ذخائر تلاش کرنے کے لئے بھرپور تعاون کرے گی۔ پاکستان پٹرولیم کے مینیجنگ ڈائریکٹرخالد رحمن نے اس بات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا۔انھوںنے کہا کہ گیس کے ذخائر کی تلاش کے لئے پی پی ایل ایک سروے کرے گی اور اس کے لئے ای ایف آئی سے مائدہ ہو چکا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پی پی ایل ٹیل و گیس کی تلاش کے لئے مزید پانچ کنوئیں کھود رہی ہے کیونکہ موجودہ فیلڈز سے مزید پیداوارانتہائی مشکل ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تیل وگیس کی تلاش کے لئے 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔
 

No comments:

Post a Comment