January 28, 2011

معدنی ذخائر،ملکی خوشحالی کا ذریعہ

لاہور (نیوز رپورٹر) ملک میں معدنی ذخائر کی وافر مقدار موجود ہے جن کا استعمال ملک کو خوشحال کر سکتا ہے۔ کوئلے کے وسیع ذخائر کا استعمال کر کے توانائی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے گورنمنٹ کالج لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
انھوں نے کہا کہ ملک کی اقتصادی صورتحال بہت خراب ہے جس کو درست کرنے کے لئے بہت محنت کرنا ہو گی۔
معدنی وسائل ملک کی حالت کو بہتر کر سکتے ہیں۔ زندگی کے دیگرشعبوں میں معدنی وسائل کا استعمال کر کے روز انہ کی چھوٹی بڑی ضروریات کو پورا کیا جا سکتا ہے۔
ہمارے ملک میں کوئلے اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں جس کا استعمال کرکے آج کل کے توانائی بحران پرقابو پایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ رینٹل پاور منصوبے بجلی کی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتے، رینٹل پاور پلانٹس کی جگہ ملک میں وافر معدنی ذخائر مثلا کوئلے اور گیس سے توانائی منصوبے شروع کئے جا سکتے ہیں۔اس کے علاوہ روزانہ کے لاکھوں ٹن کوڑے سے بھی توانائی کاحصول ممکن ہے۔

No comments:

Post a Comment