January 31, 2011

سورج مکھی کی کاشت میں کمی کا امکان



ملتان (نیوز رپورٹر) ملک بھر میں سورج مکھی کی کاشت میں 75 فیصد کمی کا امکان ہے۔ملک میں مقررہ 12 لاکھ ایکڑ ہدف کاشت کی نسبت ابھی تک 3 لاکھ ایکڑ رقبے پر سورج مکھی کی کا شت ہو سکی ہے۔کپاس کے علاقے والے کاشتکارون نے سورج مکھی اور گندم کی بجائے اگیتی بی ٹی کاٹن کی کاشت کی تیاری شروع کر دی ہے جس کے باعث سورج مکھی کی پیداوار میں 75 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔ گزشتہ عرصے سیلاب کے باعث سورج مکھی کے قابل کاشت رقبے میں اضافہ ہو گیا تھاجس کے باعث رواں سال سورج مکھی کی پیداوار میں اضافے کی توقع تھی۔تفصیلات کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاول پور ڈویژن میں سورج مکھی کی کاشت ایک لاکھ ایکڑ سے بھی کم ہوئی ہے۔

No comments:

Post a Comment