January 28, 2011

بجلی کے نرخوں میں اضافہ روکنے کی تجویز



اسلام آباد (سید محمد عابد) وزارت پانی وبجلی نے وفاقی حکومت کو تجویز دی ہے کہ آئندہ چھ ماہ تک بجلی کے نرخوں میں اضافہ نہ کیا جائے۔ موجودہ حالات میںعوام لگاتار بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے سخت پریشان ہے اگر مزیدقیمتوں میں اضافہ کیاتو عوام پر سخت بوجھ پڑے گا۔
ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے موقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر سبسڈی آئندہ چھ ماہ تک برقرار رکھی جائے تاکہ عام آدمی کو کچھ ریلیف مل سکے۔ ذرائع نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ موجودہ معاشی حالات اور عوامی رد عمل کے باعث حکومت اس تجویز کی منظوری دے دیگی۔
توانائی کے بحران کے باعث ملک شدید دباﺅ کا شکار ہے،بجلی کی قیمتوںمیں گزشتہ 2 سال سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
 

No comments:

Post a Comment