January 28, 2011

تربیلا ڈیم،پانی ذخیرے کی گنجائش میں کمی



اسلام آباد (نیوز رپورٹر) تربیلا ڈیم میں مٹی اور گارے کی وسیع مقدار کے باعث پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، ڈیم ی صفائی اشد ضروری ہے اور اس پر توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔اگر جلد ہی ڈیم کی صفائی کا عمل شروع نہ کیا گیا توپانی کے شدید مسائل پیدا ہو جائیں گے۔ وزارت زراعت کے مطابق ڈیم میں پانی ذخیرہ کےنے کی گنجائش 11.620 تھی جو 2009ءمیں کم ہو کر 7.946 رہ گئی ہے، گزشتہ سال پانی کی کمی کے باعث پانی کا لیول کم ہو گیا تھااور اس دوران ڈیم کی صفائی کی جا سکتی تھی لیکن نہیں کی گئی تاہم پانی کے ذخیرے کی گنجائش مسلسل کم ہو رہی ہے جس کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔
 

No comments:

Post a Comment