January 17, 2011

گندم پیدا کرنے والے آٹا خریدنے پر مجبور

Volume 2, Issue 3

لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت کی بے کار پالیسیوں کی بدولت گندم پیدا کرنے والے کسان آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔کھادکی مصنوعی قلت پیدا کر کے مہنگے داموں کھاد بیچی جا رہی ہے اور حکومت صرف تماشا دےکھ رہی ہے۔ اس بات کو کسان بورڈ کے صدر سردار ظفر حسین نے سیلاب سے متاثرہ کسانوں میں لاکھوں روپے کی امداد تقسیم کرتے ہوئے کہا۔
انہوں نے کہا کہ کسان بورڈ کسانوں کے حق کے لئے لڑے گا،کسانوں میں شعور پیدا کر کے ان کو استحصالی قوتوں سے نجات دلائی جائے گی اور کسانوں کو ان کا حق دلایا جائے گا۔
کھاد کی قیمتوں میں مستقل اضافہ اورزرعی اشیاءکی قیمتوں نے کسانوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسان طبقہ پہلے اتنے زرعی ٹیکس دے رہا ہے مزید ٹیکس لگائے گئے تو کسان تباہ ہو جائیں گے اور اس طرح پیداوار بھی متاثر ہو گی۔
 

No comments:

Post a Comment