January 17, 2011

پانچ سو میگاواٹ کے منصوبوں کی منظوری

 Volume 2, Issue 3
اسلام آباد (ہاجرہ زیدی) خیبر پختونخواہ کو بجلی کے کل پانچ سو منصوبوں کو شروع کرنے کی اجازت پرائیویٹ پاوور انفرااسٹر کچر بورڈ کی طرف سے مل گئی ہے۔ ان منصوبوں میں ایک سو چونتیس میگاواٹ کا شوگوسن،ایک سو چوالیس میگاواٹ کا ششگئی اور دو سو بائیس میگاواٹ کا کالام عسرت کا منصوبہ شامل ہے۔
ان منصوبوں کے علاوہ 66 میگاواٹ کے چار نئے منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹ بھی سندھ حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ منصوبوں کی منظوری کا اعلان وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے پی پی آئی بی میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈھائی ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی جا چکی ہے جبکہ چھ ہزار میگاواٹ بجلی دوہزار پندرہ تک نجی سیکٹر سے سسٹم میں آنے کی توقع ہے۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے توانائی بچت سکیم کی منظوری دے دی ہے۔
 

No comments:

Post a Comment