Volume 2, Issue 3
اسلام آباد (سید محمد عابد) امریکہ گومل زام اور ست پارہ ڈیم کی تعمیر کیلئے پاکستان کو 66 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔تکمیل کے معاہدے پر دستخط پاکستان کی طرف سے چیئرمین واپڈا شکیل درانی ، سیکرٹری پانی و بجلی جاوید اقبال جبکہ امریکہ کی جانب سے خصوصی نمائندے برائے پاکستان افغانستان فرینک ریگریو اور اینڈریو سین نے کئے۔
معاہدے کے مطابق امریکہ جنوبی وزیرستان میں بننے والے گومل زام ڈیم کی تکمیل کےلئے چالیس ملین ڈالر جبکہ گلگت بلتستان میں قائم ست پارہ ڈیم کیلئے 26ملین ڈالرفراہم کرے گا۔ گومل زام ڈیم کی تعمیر سے 17.4 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی اور 25ہزار گھروں کو بجلی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں قائم ست پارہ ڈیم کیلئے 26ملین ڈالر فراہم کئے جائیں گے جس سے 17.7 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی اس ڈیم سے 15ہزار ایکڑ اراضی سیراب کی جاسکے گی اور 3.1 ملین گیلن روزانہ پینے کا صاف پانی مہیا کیاجاسکے گا۔

No comments:
Post a Comment