June 20, 2011

نامیاتی کھاد ، پودوں کی غذائیت کےلئے اہم


فیصل آباد (نیوز ڈیسک) گائیں، بھینسیں اور دوسرے جانوروں، گلے سڑے پتوں اور دوسری طرح سے حاصل ہونے والی نامیاتی کھاد نہ صرف پودوں کو غذائیت فراہم کرتی ہے بلکہ اس کا استعمال زمین کی زرخیزی کے لئے بھی ضروری ہے۔ ایوب زرعی تحقیقاتی اداری فیصل آباد کے ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے زرعی تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے نامیاتی کھاد کے استعمال میں کچھ بنیادی خرابیاں پائی جاتی ہیںجس کی وجہ سے فصل کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کسان، زمیندار اور کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ نامیاتی کھادوں کافصلوں میں بھرپور استعمال کریں تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہو۔

ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ کاشتکار گوبر کو مناسب طریقے سے محفوظ کریں تاکہ اس کے اثرات کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے۔ نامیاتی کھاد پرانا طریقہ ہے اور دوسری کھادوں سے فصلوں کی غذائیت میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوپاتا چنانچہ کاشتکار فصلوں میں نامیاتی کھاد کا استعمال کرتے ہوئے پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment