June 20, 2011

دودھ دوھنے کی مقامی مشینکی تیاری


اسلام آباد (سید محمد عابد) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ایگریکلچرل اور بائیولوجیکل انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ نے گائے اور بھینس کا دودھ دھونے کی چھوٹی مشین ایجاد کر لی ہے۔ ڈیری فارم کے چھوٹے کاشتکاروں اس مشین کا باآسانی استعمال کر سکیں گے۔ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیرمین ڈاکٹر محمد افضل نے مشین کتعارف کرتے ہوئے میڈیا کو کہا کہ ملکی معیشت میں زرعی مشینری کی بڑی اہمیت ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے پاکستان میں علاقائی ضرورتوں کے مطابق مشینیں ڈیزائن کر کے بناتی ہے۔ تا کہ کاشتکار ان سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے دودھ کی پیدوار کو بڑھا سکیں۔

فارم مشینری سے متعلق سائنسدان ڈاکٹر منیر نے بتایا کہ اس میشین میں آسانی سے تیس لیٹر دودھ نکالا جاسکتا ہے۔ جبکہ ویکیوم ٹینک کی صلاحیت اٹھارہ لیٹر ہے جس سے دودھ ضائع ہونے کا کوئی خطرہ نہیں رہتا۔ دودھ میں استعمال ہونے والے اس ٹینک کو آسانی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔ مشین کے مارکیٹ میں آنے سے کاشتکار جو کئی گھنٹوں کی محنت سے بیس پچیس گائے یا بھینسوںکا دودھ نکالتا تھا اب منٹوں میں نکال سکے گا۔

No comments:

Post a Comment