June 20, 2011

بھمبھور میں ڈیری ولیج کی تعمیرکا فیصلہ


کراچی (راجہ عطاالحق) ملک میں گوشت اور دودھ کی پیداوار کو بڑھانے کے لئے بھنبھور میں چار ارب نوے کروڑ روپے کی لاگت سے ڈیری ولیج کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ منصوبہ منظوری کے بعدپانچ سال کی مدت میں مکمل ہو گا اور اس سے صوبے کو ماہانہ اندازاً پچاس ہزار لیٹر دودھ اور تیس من گوشت حاصل ہو گا۔ اس بات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے وزیرلائیو اسٹاک میر عابد حسین خان جتوئی نے بتایا۔ انھوں نے بتایا کہ صوبے میں دودھ کے اضافے کے لیئے مشہور لال گائے کی نسل کشی کے خاتمے کےلئے قائم ریسرچ سینٹرزکو جدید خطوط پراستوار کیا جارہا ہے۔ یہ گائے دودھ کے حوالے سے انتہائی اعلی نسل کی گائے ہے اور اس سے دودھ کی فراہمی بہترہوگی۔

اس سے قبل محکمہ کے تحت پانچ اسکیمیں دودھ اورگوشت میں اضافہ کے لئے شروع کی گئیں، جن پرچھ سو چہترعشاریہ سات تین ملین خرچ ہوئے تاہم بعد ازاں یہ اس لئے بند کردی گئیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ ولیج تیرہ سوایکڑ زمین پر مشتمل ہوگا جس میں سے پانچ سو ایکڑ زمیںایک سو ڈیری فارمرز کوالاٹ کی جائے گی جبکہ تین سوایکٹرزمین گوشت کی فراہمی کرنے والوں کو دی جائے گی۔ اس کے علاوہ دو سو ایکٹر زپر رہائشی کالونی کے علاوہ سڑکیں ،اسپتال ،اسکولزاور دیگر انفرااسٹر کچرتعمیرکیا جائے گا۔ یہ زمین ڈیری گوشت فارمرزکو تیس سال کے لئے آسان اقساط پرلیز پردی جائے گی۔عابد حسین جتوئی نے بتایا کہ ٹنڈومحمد خان میں مویشیوں کی ترقی کے لئے تحقیق وتربیت کے ادارے کا ترقیاتی کام جلد مکمل ہوجائے گا۔

No comments:

Post a Comment