June 13, 2011

نیشنل انفورمیشن سیکیورٹی سیمینار کا انعقاد


اسلام آباد( سید محمد عابد) سائبر کرائم سے آگاہی اور معلومات فراہم کرنے کے لئے پاکستان سائنٹیفک اینڈ ٹیکنولوجی سینٹر (پاسٹک)، پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن (پی ایس  ایف) اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے تعاون سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی مشہور سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند تھے ۔ انھوں نے اپنے خطاب کے دوران سائبر کرائمز کے باعث ہونے والے سماجھی اور معاشی مسائل پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر ثمر مبارک نے پاکستان میں سائبر سکیورٹی کے حوالے سے سیمینار منعقد کرانے پر پاسٹک اور پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر پاکستان سائنس فاﺅنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر منظور حسین ثومرو نے کہا کہ سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لئے مشترکہ منصوبہ بندی اور نیٹ ورک تیار کرنے کی ضرورت ہے۔
دنیا کے متعدد ممالک سائبر کرائمز پر قابو پانے کے لئے سوفٹ ویئرز اور اینٹی وائرسز تیار کر رہے ہیں جبکہ ہمارے ملک میں ان تمام باتوں پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی۔ یہی وجہ ہے کہ گزشتہ عرصے بھارتی ہیکرز نے پاکستانی سو سے زائد سرکاری وغیر سرکاری ویب سائٹس کو ہیک کر لیا جواب میں پاکستانی ہیکرز نے بھی بھارتی ویب سائٹس کو ہیک کیا مگر ان تمام باتوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ہماری سائبر سکیورٹی کس حد تک کمزور ہے۔ ہماری وزارتوں کا تو یہ حال ہے کہ اہلکار ابھی تک ای میلز اور فیکسز کے بجائے پوسٹج کا سہارا لیتے ہیں اور ان کو ای میل وغیرہ بھیجنی نہیں آتی۔ پاسٹک، پی ایس ایف اور رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان میں سائنس وٹیکنولوجی کی ترقی کے لئے اس سے پہلے بھی سیمینارز کا انعقاد کر چکے ہیں۔ جن میں سائنس و ٹیکنولوجی کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالی جا چکی ہے۔دنیا بھر میں سائبر کرائم تیزی سے بڑھتے جا رہے ہیں جن پر قابو پانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

No comments:

Post a Comment