June 20, 2011

بین الاقوامی سماجی میڈیا کونفرنس کا انعقاد


اسلام آباد (سید محمد عابد) پاکستان میں بہت متحرک بلاگنگ برادری موجود ہے جہاں تیس لاکھ سے زیادہ افراد آزادانہ طور پر کسی بھی موضوع پر بحث کرتے ہیں۔ گزشتہ دنوں پاکستان میں نیٹ ورک نامی پہلی بین الاقوامی سماجی میڈیا کونفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں تعلیم، اچھی حکمرانی، خواتین کا سماجی میڈیا میں کردار، ایکٹیوازم اور سماجی میڈیا کو منافع بخش بنانے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔ کونفرنس کا انعقاد گوگل اور انٹیل کے علاوہ کراچی میں قائم امریکی قونصل خانے اور متعدد مقامی و بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے کیا گیا، جبکہ کونفرنس میں پاکستان سمیت ملائیشیا، انڈونیشیا، مصر، امریکہ اور ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے دو سو سے زائد بلاگرز نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران پاکستان میں سائبر کرائم آرڈیننس کے غیر موثر ہونے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا اور کہا گیا کہ بلاگرز کو آن لائن خطرات سے بچانے کیلئے حکومت کو اس معاملے پر غور کرنا چاہیے۔ اجلاس کی اختتامی تقرب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں متعین امریکی قونصل جنرل ولیم مارٹن نے کہا کہ کونفرنس میں ایسے شرکاءکا موجود ہونا، جو سوشل میڈیا کو مثبت تبدیلی کیلئے استعمال کرتے ہیں، خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پوری دنیا پر اپنے اثرات مرتب کر رہا ہے اور اس نے لوگوں کو قریب لا کر دنیا کو صحیح معنوں میں ایک گاﺅں کی شکل دے دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی بلاگرز کی تحریر پڑھتے ہیں۔ اگرچہ ان میں امریکہ پر تنقید بھی کی جاتی ہے لیکن وہ اسے خوش آمدید کہتے ہیں کیونکہ تنقید اور آزادی اظہار جمہوریت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہیں، ہمیں ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہئے۔
اجلاس کے دوران منتظمین کی جانب سے پاکستان میں سماجی نیٹ ورکس اور سماجی میڈیا کے استعمال کے رجحان کے بارے میں کچھ دلچسپ اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے ، جن کے مطابق پاکستان میں کم از کم دو کروڑ افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں جن میں تقریباً چونتیس لاکھ بلاگرز شامل ہیں اور ان میں سے سترہ لاکھ ایسے صارفین ہیں جو صرف بلاگرز ڈاٹ کام پر ہی رجسٹرڈ ہیں جبکہ ورڈ پریس ڈوٹ کوم کے صارفین میں پاکستان کا نمبر گیارہواں ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پاکستانیوں کے تینتالیس لاکھ اکاو

¿نٹس موجود ہیں جن میں اڑسٹھ فیصد مرد ہیں، جبکہ ٹوئٹر پاکستان میں باسٹھ لاکھ پاکستانی استعمال کرتے ہیں اور یہ اس ویب سائٹ کے ک

±ل صارفین کا ایک فیصد ہے۔ اس کے علاوہ کاروباری روابط کیلئے مشہور ویب سائٹ لنکڈ ان کو بھی پاکستان کی بارہویں مقبول ترین ویب سائٹ قرار دیا گیا۔

پاکستان میں بلاگنگ کے ساتھ ساتھ سماجی ویب سائٹس کی تعداد میں بھی روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے اور لوگ اپنے خیالات اور جذبات کا اظہار کرنے کیلئے زیادہ تر سوشل میڈیا پر انحصار کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ پاکستان میں انٹرنیٹ بذریعہ موبائل فون صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق ملک بھر میں موبائل فون استعمال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد دس کروڑساٹھ لاکھ، جبکہ انٹرنیٹ صارفین کی تعداد ایک کروڑ پچیاسی لاکھ سے زائد ہے۔

No comments:

Post a Comment