June 13, 2011

انسانی زندگی کے تحفط کےلئے جنگلات کا فروغ ضروری


اسلام آباد (نیوز رپورٹر) جنگلات قدرت کا انمول تحفہ ہیں، انسانی زندگی کے تحفظ کے لئے جنگلات کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔ صحت مند ماحول کے ذریعے پائیدار ترقی کے اہداف جاری کئے جا سکتے ہیں۔ اس بات کو اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوارڈینیٹر مسٹر پکالا نے عالمی یوم ماحولیات 2011ءکے موقع پرایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ جنگلات کی اہمیت کو کسی طور پر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ مسٹر پکالا نے کہا کہ جنگلات کو محفوظ اور انکے رقبے میں اضافہ کر کے صحت مند ماحول کا قیام اور ماحولیاتی مسائل سے بہتر طور پر نمٹا جاسکتا ہے۔

جنگلات جہاں انسانی زندگی کے لئے آکسیجن فراہم کرتے ہیں وہیںیہ ماحول کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر ترقی پزیر ممالک میں مقامی سطح پر جنگلات کی اہمیت پہلے ہی کئی گنا بڑھ چکی ہے ۔ دنیا میں جنگلات کا تیزی سے کٹاﺅ کیا جا رہا ہے جو کہ آکسیجن میںکمی کاسبب ہے۔ ٹمبرمافیا درختوں کی کٹائی کے ذریعے کروڑوں روپے کما رہا ہے اور انسانیت کے ساتھ ظلم کر رہا ہے۔

No comments:

Post a Comment