June 20, 2011

بڑے ڈیموں کی تعمیر کی اشد ضرورت


لاہور (نیوز رپورٹر) توانائی کے بحران پر قابو پانے اور زرعی آبپاشی کے لئے بڑے ڈیموں کی تعمیر کی اشد ضرورت ہے، ڈیموں کی تعمیر شروع نہ ہونے کے باعث توانائی اورزرعی دونوں شعبوں کو نقصان ہو رہا ہے، حکومت کو جلد اس مسئلے کو حل کرنا ہو گا۔ ان باتوں کا اظہارصنعت و تجارت کے قائم مقام صدر شیخ محمد ارشد نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ انڈسٹریوں کو چلانے کے لئے خام مال درکار ہوتا ہے جو کہ زراعت سے حاصل ہوتا ہے۔
صنعتی ترقی کا انحصار زراعت سے منسلک ہے۔ انھوں نے کہا کہ باہر سے اشیاءدرآمد کر کے دوکانیں تو چلائی جاسکتی ہیں مگر انڈسٹری نہیں تاہم زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ڈیموں کی تعمیر پر خاص توجہ دی جائے۔

No comments:

Post a Comment