January 17, 2011

گنے کی وافر پیداوار

Volume 2, Issue 3

لاہور (نیوز رپورٹر) رواں سال چینی کی پیداوار 40 لاکھ ٹن ہوئی ہے جو کہ نہایت بہتر ہے جبکہ کرشنگ سیزن بھی بہتر انداز میں ہوا ہے اس لئے رواں سال چینی درآمد نہیں کرنی پڑے گی۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں تقریبا 40 لاکھ ٹن چینی کی پیداوارمتوقع ہے اور چینی کی مجموعی طلب 42 لاکھ ٹن ہے اس طرح صرف دو لاکھ ٹن چینی کی کمی ہے۔ پاکستان شوگر ملز کے ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن کے پاس اسٹاک میں 3 لاکھ ٹن کے قرین چینی موجود ہے اس لئے چینی درآمد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
چینی کے بحران کے باعث عوام شدید مشکلات سے دوچار رہی ہے جس کے باعث وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ 5 لاکھ ٹن مزید چینی درآمد کی جائے تاکہ ملک دوبارہ چینی کے بحران کا شکار نہ ہو۔ چینی کی کمی ملک میں مہنگائی میں اضافہ کر تی ہے،اس سال چینی کے بحران کی وجہ سے چینی کی قیمت 70 روپے سے 110 روپے تک چلی گئی تھی۔
 

No comments:

Post a Comment