ڈاکٹر ریاض نے پی ایچ ڈی ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری جامعہ کراچی سے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے سائنسدان ڈاکٹر ظہیرالحق کی زیر نگرانی مکمل کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے سائنسدان ڈاکٹر ظہیرالحق نے بیرونِ ملک اسی فیلڈ میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا ہے جبکہ دو مزید پاکستانی سائنسدان اسی میدان میں بیرونِ ملک سے پی ایچ ڈی مکمل کرچکے ہیں لیکن ڈاکٹر ریاض الدین نے متعلقہ موضوع پر پاکستان کی کسی جامعہ سے پی ایچ ڈی کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
آئی سی سی بی اےس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے تخمینی کیمیاءکی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے 2004ءمیں ایک مرکز برائے تخمینی ادویاتی کیمیاءکی بنیاد آئی سی سی بی اےس میں رکھی تھی جس میں اس وقت 14 سائنسدانوں پر مشتمل ٹیم تحقیقی امور نجام دے رہی ہے۔ ڈاکٹر ریاض نے پی ایچ ڈی کے دوران اعلیٰ تعلیمی کمیشن سے اسکالرشپ بھی حاصل کی جس کے تحت انہوں نے امریکہ کے شہر شکاگو میں یونیورسٹی آف ایلینویز سے ڈاکٹر پیول کی زیر نگرانی ایڈوانس ٹریننگ حاصل کی۔
ان کا تحقیقی کام ریسرچ پیپر کی صورت میںدنیا کے نمایاں ریسرچ جرنلز میں شائع ہوچکا ہے، ڈاکٹر ریاض اس وقت پی سی ایم ڈی جامعہ کراچی میںریسرچ آفیسر کی حیثیت میں تحقیقی امور انجام دے رہے ہےں۔
No comments:
Post a Comment