January 17, 2011

ترکی رینٹل پلانٹ سے بجلی فراہمی میں تاخیر


اسلام آباد (سید محمد عابد) ترکی کے رینٹل پلانٹ سے کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو بجلی کی فراہمی ابھی تک نہیں کی جا سکی ۔ تفصیلات کے مطابق ترکی سے بحری جہاز پر آنے والے پاور پلانٹ کا 21نومبر کوافتتاح کیاگیا اور پلانٹ سے بجلی کی فراہمی 4 ہفتوں میں ممکن ہونے کا دعوہ کیا گیا تھا جبکہ چار ہفتے پورے ہونے کے باوجود ابھی تک بجلی کی فراہمی شروع نہیں کی جا سکی ۔
ترکی کی کمپنی سے پانچ سال کیلئے پاور پلانٹ سے بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ انٹرنیشنل ٹینڈر کے ذریعے حاصل کیا تھا اور اس وقت بھی اس رینٹل پاور پلانٹ سے بجلی کی مہنگے داموں فراہمی پر بہت سے حلقوں نے اعتراض کیا تھا مگرجبکہ حکومت کا موقف تھا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔
ملک میں توانائی کی ضروریات کے پیش نظرترکی کے رینٹل پاور پلانٹ کا انتخاب کیا گیا تھا مگر ابھی تک بجلی کی پلانٹ سے سپلائی شروع نہیں کی جا سکی ہے۔ کے ای ایس سی نے ترکی کے پلانٹ سے توانائی کے حصول کے لئے کام کےا ہے مگر چند وجوہات کے باعث ابھی تک بجلی کی فراہمی کا سلسلہ شروع نہیں کیا جا سکا۔
 

No comments:

Post a Comment