January 17, 2011

ٹنل ٹیکنولوجی سے بے موسمی سبزیوں کی پیداوار

Volume 2, Issue 3
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) گھر میں سبزیوں کی کاشت کے ذریعے بے موسمی سبزیوں کی پیداوار بھی حاصل کی جا سکتی ہے۔ گھرمیں اگائی جانے والی سبزیوں میں زہریلی ادویات کا استعمال بھی نہیں ہوتا اس لئے یہ کھیتوں میں کاشت کی جانے والی سبزیوں کی نسبت زیادہ صحت بخش ہیں۔ گاﺅں میں کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے زرعی ماہرین نے ٹنل ٹیکنولوجی کی اہمیت کو واضح کیا۔
اس موقع پر ٹنل ٹیکنولوجی کی غذائیت سے بھرپور فصلوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا، گھر میں سبزیوں کو اگانے سے مہنگائی میں بھی کمی کی جا سکے گی۔ماہرین نے کہا ہے کہ لوگ گھروں میں سبزیاں اگانے پر خاص توجہ دیں تاکہ سستی اور توانائی سے بھرپور سبزیوں کی پیداوارکا حصول ممکن ہو سکے۔
 

No comments:

Post a Comment