February 21, 2011

جلی کی بچت کے لئے شمسی ٹیوب کااستعمال



لاہور (نیوز رپورٹر) بجلی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے لاہور کی 32 اہم سڑکوں پر ٹیوب لائٹس اور بلبس کو شمسی توانائی سے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ابتدائی طور پر شمسی توانائی کے ذریعے داتا گنج بخش ٹاﺅن اور گلبرک کو روشن کیا جائے گا جس سے 80فیصد بجلی بچائی جا سکے گی۔ بعد میں شمسی توانائی کے استعمال کا دائرہ وسیع کر دیا جائے گا۔اس بات کا اعلان ڈی سی او لاہور راحت چیمہ نے جرمن وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوںنے بتایا کہ لاہور کی 32 اہم سڑکوں پر 6400 ٹیوب لائٹس روشنی فراہم کر رہی ہیں۔
راحت چیمہ نے بتایا کہ ٹیوب لائٹس اوربلبس کو شمسی توانائی سے چلانے کے تجربے کی کامیابی کے بعد سرکاری عمارتوں، پرائیویٹ پلازوں اور مارکیٹوں کی لائٹس کو بھی شمسی توانائی پر منتقل کیا جا سکے گا اور اس طرح بجلی کے بلوں میںبھی کمی لائی جا سکے گی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شمسی توانائی کے ذریعے ملک کی بجلی کو بچایا جا سکتا ہے لہذا شمسی توانائی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر توجہ دی جائے۔

No comments:

Post a Comment