February 07, 2011

پی ٹی اے، آن لائن کمپلینٹ سسٹم متعارف



اسلام آباد (سید محمد عابد) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آن لائن کمپلینٹ سسٹم متعارف کروا دیا ہے۔ اس سسٹم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے براڈ بینڈ، انٹرنیٹ اور دوسری ٹیلی کام سروسز کے صارفین اپنے سروسز پرووائڈر کے بارے میں شکایات درج کرا سکتے ہیں جس کے بعد پی ٹی اے فوری عمل ظاہر کرے گا۔ صارفین اپنی تمام شکایات www.pta.gov.pk پر دستیاب سسٹم سے پر آن لائن درج کرا سکتے ہیں۔اس نظام کے تہت صارف اور ٹیلی کام آپریٹر دونوں کو خودکار طریقے سے منتقل ہو جاتی ہیںجس کے بعد صارف کو ایک حوالہ نمبرمہیا کر دیا جاتا ہے۔ اس حوالہ نمبر کے ذریعے صارف اپنی شکایات کے متعلق کبھی بھی معلومات حاصل کر سکتا ہے۔
آن لائن کمپلینٹ فارم کی ری فارمنگ بین الاقوامی سطح پر کینیڈا، آسٹریلیااورسنگاپور کے ٹیلی کام ریگولیٹر کے استعمال کئے جانے والے فارم کا تجزیہ کرنے کے بعد کی گئی ہے۔پی ٹی اے پاکستان میں تیزی سے پھیلتی ہوئی ٹیلی کام سروسز کے نظام کو بہتر بنانے کےلئے بھر پور کوششیں کر رہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کام سروسز کی دوڑ میں سب سے آگے بڑھنے کی پوری کوشش کر رہا ہے اور اس میں پاکستان کو کامیابی بھی مل رہی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ بہتر ٹیلی کام نظام ہے۔
 

No comments:

Post a Comment