March 03, 2011

میگاٹرانکس ٹیکنولوجی متعارف کرانے پر زور



گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر) کامرس انڈسٹری کے فروغ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے ٹیوٹا (ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی) جلد بائیو میڈیکل اور میگا ٹرانکس ٹیکنولوجی گجرانوالہ میںمتعارف کروائے تاکہ مختلف سیکٹرز میں قائم انڈسٹری کی طلب اور رسد کو پورا کیا جا سکے۔ اس بات کو ٹیوٹا سیکٹریٹ سے ملاقات کے دوران گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے کہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا کے زیر اہتمام فنی اداروں میں طالب علموں کو جدید تقاضوں کے مطابق تعلیم سے روشناس کرانے کے لئے جدید مشینری، آلات اور ماہرین تعینات کئے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹیوٹا ٹیکنولوجی کو فروغ دیتے ہوئے ٹیوٹا ملک میں ٹیکنیکل کورسس کا اجراءکرے تاکہ نوجوان نسل ٹیکنولوجی کے ذریعے ملک کی ترقی کے لئے کام کرے۔
میگاٹرانکس ٹیکنولوجی کی بدولت پا کستا ن میں جدید آلات کی پروڈکشن کو فروغ ملے گا اور نوجوان نسل کے لیے مزید روزگار پیدا ہوگا۔

No comments:

Post a Comment