March 03, 2011

نیسلے پاکستان کی ڈیری شعبے میں خدمات



لاہور (نیوز رپورٹر) نیسلے پاکستان میں ڈیری مصنوعات کو فروغ دینے کے لئے اہم اقدامات کر رہا ہے جس کی بدولت مقامی کسانوں کی صلاحیت میں بین الاقوامی سطح پر اضافہ ہوا ہے۔ نیسلے پاکستان پوری کوشش کر رہا ہے کہ پاکستان ڈیری مصنوعات کی برآمدات میں مزید ترقی کرے۔ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز نیسلے پاکستان سید فخر احمد نے کیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ڈیری صنعت کو مزید ترقی دینے کے لئے کسانوں کوڈیری فارمنگ کے جدید طریقوں سے آگاہی فراہم کرنا نہایت ضروری ہے۔ سید فخر احمد کا کہنا ہے کہ تربیت یافتہ کسان ملکی و بین الاقوامی طور پر دودھ کی مقدار ومعیار میں کمپنی کی طلب کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نیسلے پاکستان کا ادارہ 1988ءسے پاکستان میں کام کر رہا ہے اور آغاز سے ہی ہم مشترکہ اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستان کے 15 لاکھ کسانوں کی بدولت نیسلے دودھ کی وسیع مقدار کو فیکٹری میں جمع کرپاتا ہے۔ اب نیسلے مزیدترقیاتی منصوبوں پر کام کر رہا ہے جس سے پاکستان کی ڈیری صنعت کو مزید فروغ ملے گا۔

No comments:

Post a Comment