March 06, 2011

ایگریکلچرٹیکنولوجی ایگزی بیشن سنٹر کا قیام



فیصل آباد(نیوز رپورٹر) ایگریکلچر اور لائیوسٹاک کے فروغ کے لئے ایگریکلچر ٹیکنولوجی ایگری بیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اس سنٹر کو زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ کے تعاون سے بنایا گیا ہے اور یہاں زراعت اور لائیوسٹاک سے وابسطہ کمپنیوں کی مصنوعات رکھی گئی ہیں۔یہ سینٹر زرعی ترقیاتی بنک لمیٹڈ ریجنل آفس فیصل آباد کی چوتھی منزل پر بنایا گیا ہے۔ ایگریکلچر ٹیکنولوجی ایگزی بیشن سنٹر میں زراعت اور لائیوسٹاک سے تعلق رکھنے والے اداروں کے لئے اجلاس بلانے اور سیمینار کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔
ایگریکلچر ٹیکنولوجی ایگزی بیشن سنٹر کے اعلی عہدیدار ڈاکٹر محمد شریف کا کہنا ہے کہ زرعی ترقیاتی بنک زراعت کی ترقی کے لئے کوشاں ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ لائیوسٹاک اور دیگر زرعی شعبوں کے فروغ کے لئے کام کیا جائے جبکہ کسانوں کو درپیش مسائل اور ان کی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے۔

No comments:

Post a Comment