March 06, 2011

ماحولیاتی آلودگی سے بچاﺅ کےلئے آگاہی ضروری



کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماحولیاتی آلودگی میں غیر معمولی اضافہ صحت انسانی کے لئے مہلک اور نقصان دہ ہے اور اس پر قابو پانے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ لوگوں کو آلودگی پر قابو پانے کے حوالے سے آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔ یہ بات صوبائی وزیر ماحولیات و متبادل توانائی شیخ محمد افضل خالد عمر نے انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ آرٹس کونسل کراچی کے طلباءو طالبات کے فن پاروں کی نمائش کے افتتاح کے موقع پر کہی۔
انھوں نے کہا کہ کراچی ایک انڈسٹریل شہرہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹ اور صنعتی آلودگی کا شکار ہو گیا ہے اوراس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ صوبائی وزیر ماحولیات شیخ محمد افضل خالد عمر نے مزید کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کے مضمرات پر طلبہ نے بہت بھرپور اور موثر انداز میں کام کیا، آلودگی کے خلاف اس مہم کو تیز رکھنے کی ضرورت ہے۔

No comments:

Post a Comment